File photo

آتشزدگی سے، 26 دکانیں جل کر خاکستر

كوہیما، (یو این آئی) ناگالینڈمیں دیماپور شہر کے پاس چمکیدما مارکیٹ میںعلی الصباح آگ لگ گئی۔ آگ کی زد میں آنے سے کم از کم 26 دکانیں جل کر خاک ہو گئیں۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجہ سے کسی بھی شخص کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دیماپور کے پاس چمکیدما مارکیٹ میں سویرے تقریبا ساڑھے تین بجے آگ لگ گئی۔ جائے حادثہ پر فوری طور پر فائر ڈیپارٹمنٹ کی دو گاڑیاں پہنچیں اور 30 ؍منٹ کے اندر اندر انہوں نے آگ پر قابو پا لیا۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے تقریبا 15 ؍لاکھ روپے کی املاک کا خسارہ ہونے کا اندازہ ہے۔آتشزدگی کی صحیح وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے لیکن فائر محکمہ نے آگ کے پیچھے شرارتی عناصر کا ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Share this:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *