لکھنؤ: لکشمن میلا میدان میں آل انڈیا مدرسہ ماڈرن ٹیچر ایسو سی ایشن مظاہرہ کر تے ہوئے

آل انڈیا مدرسہ ماڈرن ٹیچر ایسو سی ایشن کا دھرنا

محمد زکریا
لکھنؤ:آل انڈیا مدرسہ ماڈرن ٹیچر ایسو سی ایشن (ایمٹا) رجسٹرڈ گذشتہ 6؍دنوں سے اپنے پانچ نکاتی مطالبات کو لے لکشمن میلا میدان میں دھر نا پر بیٹھے ہیں۔واضح رہے یہ تمام ٹیچر 1994؍میں بحال ہوئے تھے لیکن اب تک ان کومکمل مستقل کیا گیاہےاور نہ تو ریاستی حکومت اس پر کو ئی توجہ دے رہی ہے۔دھر نا پر بیٹھے مہدی حسن نے بتایا کہ 15؍مہینوں سےماڈرن ٹیچر کو تنخواہ نہیں ملا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ سارے اساتذہ کو مدر سہ میں اس لئے بحال کیا تھا کہ مدرسہ کے بچے بھی دنیا وی تعلیم سے آشنا ہو سکے لیکن اساتذہ ہی بھو کےرہیں گے تو طلبہ کو کیسے تعلیم سے رو شناس کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اعظم خان چاہتے تو ہمارا کام کب کا ہو گیا ہوتا لیکن جب بھی ہم سب ان کے پاس اپنے مطالبات لے کر پہونچتے ہیں ہمیں دھتکار کر بھگا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہی رہا تو اعظم خان کو اگلے اسمبلی انتخاب میں 40؍ہزار مدرسہ ٹیچر اس کا جواب بڑے ہی اچھے انداز میں دیں گے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جیسے اساتذہ کو جلدی بقا یا تنخواہ دیا جائے،مدرسہ ادھونک جدید تعلیم دینے والے طلبہ کو مستقل تقرر کیا جائے،مدرسہ ملازم کے تنخواہ بڑھا یا جائے وغیرہ ہے۔
Share this:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *