File Photo

” پُرسکون معاشرہ اور میڈیا” کے موضوع پر سیمینار آج

لکھنؤ، (انقلاب نیوز): اردو روزنامہ “انقلاب” کی جانب سے 31؍ دسمبر 2016 ؍ کوگیارہ بجے دن جے شنکر پرساد ہال، قیصرباغ، لکھنؤ میں ” پُرسکون معاشرہ اور میڈیا” کے عنوان سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس کی صدارت سینئر صحافی قطب اللہ کریں گے۔
سیمینار میں دارالعلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم مولانا ڈاکٹر سعید الرحمان اعظمی، امام عیدگاہ مولانا خالد رشید فرنگی محلی، امام ٹیلے والی مسجد مولانا فضل الرحمان واعظی، مولانا عبدالعلیم فاروقی کے علاوہ معروف سینئر صحافی شرد پردھان، کلثوم طلحہ، سدھارتھ کلہنس، آس محمد کیف، سید وسیم اختر، تحسین عثمانی، طارق صدیقی وغیرہ شرکت کریں گے۔ سیمینار کی نظامت محمد خالد کریں گے۔
محبان اردو صحافت سے التماس ہے کہ اس اہم سیمینار میں شرکت فرما کر اس سیمینار کو ایک مشن بنانے میں معاون بنیں۔

Share this:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *