hqdefault_3

پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر کو لگایا ہے. b

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سلو اوور ریٹ کی پاداش میں ایک ٹیسٹ میچ کےلیے معطل کردیا گیا ہے۔
ساتھ ہی ان پر میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر بھی میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
* مصباح الحق کی وطن واپسی، اظہر علی دوسرے ٹیسٹ میں کپتان
آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے یہ کارروائی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں کی ہے جس میں پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی کی مقرر کردہ حد سے سست اوورز کیے۔
واضح رہے کہ اگر کوئی ٹیم ایک سال کے دوران دو مرتبہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوتی ہے تو اس کے کپتان کو ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
پاکستانی ٹیم اس سال انگلینڈ کے خلاف اوول میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں بھی سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوئی تھی ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس معطلی کے سبب مصباح الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پچیس نومبر سے ہیملٹن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی یہ اعلان کرچکا ہے کہ مصباح الحق اپنے سسر کے انتقال کے سبب دوسرے ٹیسٹ میں دستیاب نہیں ہونگے اور اس نے اظہرعلی کو کپتان بنانے کا اعلان بھی کردیا ہے ۔
مصباح الحق اپنے کریئر میں دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ کی زد میں آئے ہیں ۔ 2012 میں وہ سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کا شکار ہوئے تھے جس کے نتیجے میں وہ گال میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے اور ان کی جگہ محمد حفیظ نے قیادت کی ذمہ داری نبھائی تھی۔

Share this:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *